ترکی کی پارلیمنٹ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں کے پیش نظر قطر کی حفاظت کے لئے ترک فوج قطر میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ترک صدر نے قطر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں کے پیش نظر قطر کی حفاظت کے لئے ترک فوج قطر میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے اس سے قبل  ترک صدر رجب طیب اردوغان  نے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے فیصلے پر افسوس کا اظءار کرتے ہوئے قطر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین ، مصر اور بعض دیگر سعودی چیلوں نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزآم عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منطقع کردیئے جبکہ دہشت گردوں کی حمایت خود سعودی عرب کررہا ہے بعض مؤثق ذرائع کے مطابق چونکہ قطر نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران امریکہ کو تاوان اور ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا تھا جس کی اسے سزا دی جارہی ہے ورنہ ایران کے ساتھ عمان اور امارات کے تعلقات کہیں بہتر ہیں حقیقت یہی ہے کہ قطر نے امریکی صدر کو سعودی عرب کی طرح ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی سزا اسے امریکہ کے زیر نظر سعودی عرب کی طرف سے مل رہی ہے۔