مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے سیاسی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کے باوجود امریکہ سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیانت دارانہ اور آزادانہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔ قطر مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ قطر کی جانب اس مسئلے کو مزید بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جائے گا۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے امریکہ سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 6 جون 2017 - 15:29
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے سیاسی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کے باوجود امریکہ سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔