سعودی عرب سے منسلکی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلکی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق لندن میں ہونے والے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 48 افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے اور اس میں موجود حملہ آوروں نے شہریوں پر چھریوں کے وار سے حملے کئے جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد لندن برج اور قریب ہی واقع  ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا۔ لندن پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔ اس کے علاوہ بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں بھی فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ذرائع کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں حملہ آور مارے گئے اور ایک حملہ آور شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید 2 حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔اس واقعہ کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اس خونی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔