مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 2 روزہ آپریشن میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جب کہ تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا 2 روزہ آپریشن کامیاب رہا جس میں 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ آپریشن میں 2 افسران اور3 جوان بھی زخمی ہوئے، دہشت گرد غار میں پناہ لیے ہوئے تھے اور غار میں چھپ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2017 - 20:31
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 2 روزہ آپریشن میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔