اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سہ پہر کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی ان کے مزار پر منائي جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سہ پہر کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی ان کے مزار پر منائي جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی 28 ویں برسی کا پروگرام ان کے مزار پر سہ پہر 6 بجے سے لیکر شام 8 بجے تک جاری رہےگا ، اس پروگرام میں عوام کے مخۃلف طبقات کے علاوہ ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام بھی شرکت کریں گے۔ پروگرام کے بعد حاضرین کی افطاری کا اہتمام بھی حرم میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای زائرین سے خطاب کریں گے۔