مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان میں روزہ دار مسلمانوں پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے افغانستان اور خطے کے امن و ثبات کو نشانہ بنا رکھا ہے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد خطے میں امریکی اشاروں پر کام کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد سوچی سمجھی امریکی اور سعودی پالیسی کے تحت افغانستان کو مسلسل خونی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ترجمان نے افغانستان کی سیاسی احزاب، دانشوروں اور ممتاز شخص؛ات پر زوردیا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانے کے لئے افغان حکومت اور افغان قوم کی بھر پور حمایت کریں۔ ترجمان نے کہا کہ خطے سے وہابی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔ اور دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے ممالک کے ساتھ ایران بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2017 - 03:35
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں روزہ دار مسلمانوں پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے افغانستان اور خطے کے امن و ثبات کو نشانہ بنا رکھا ہے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد خطے میں امریکی اشاروں پر کام کررہے ہیں۔