امریکی پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنےکی منصوبہ بندی کرنیوالے شخص کو ٹرمپ ہوٹل کے باہر سے گرفتار لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو قتل کرنےکی منصوبہ بندی کرنیوالے شخص کو ٹرمپ ہوٹل کے باہر سے گرفتار لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ ہوٹل کے باہر سے برائن نامی شخص کو گرفتار کرکے اس  کی کار سے  ہینڈ گن اور 90 راﺅنڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔واشنگٹن پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 43 سالہ برائن مول  امریکی صدر پر حملہ کرنا چاہتا تھا اور وہ واشنگٹن آنے سے پہلے فائرنگ کی مشق بھی کرتا رہا اور اس کے قبضے سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا اس کا اس کے پاس لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔گرفتار کئے جانیوالے شخص کا تعلق امریکی ریاست پینسلوینیا سے بتایا جاتا ہے۔