مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کا مشرقی حلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی حلب کے مشرق میں داعش کے آخری ٹھکانے المسکنہ کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فضائیہ نے المسکنہ کے مشرق میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں داعشی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 جون 2017 - 00:34
شامی فوج کا مشرقی حلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔