مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے بعد امریکہ نے جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا میں وینڈن برگ فضائی اڈے سے انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا جس نے مارشل آئی لینڈ میں ریگن ٹیسٹ سائٹ سے داغے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حملے کوناکام بنادیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ پینٹاگون کے مطابق جدید ترین دفاعی نظام میں انٹرسیپٹرانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔
امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا ہے کہ جدید ترین دفاعی میزائل نظام امریکی سلامتی اوردفاع کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2017 - 11:35
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے بعد امریکہ نے جدید دفاعی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیاہے۔