عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے موصل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر فتح و کامیابی کا وقت بہت قریب پہنچ گیا ہے اور ہم عنقریب داعش پر فتح کا اعلان کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے موصل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر فتح و کامیابی کا وقت بہت قریب پہنچ گیا ہے اور ہم عنقریب داعش پر فتح کا اعلان کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم نے اس موقع پر عراقی فورسز اور عراق کے غیور اور بہادر رضاکار دستوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے غیور اور بہادر جوانوں نے ملک کو وہابی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم بالجزم کررکھا ہے ، حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کو شکست سے دوچآر کرکے عراقی قوم کو سرافراز اور سربلند کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے رضاکار دستے شام کی سرحد تک پنہچ گئے ہیں اور داعش کی امداد کے تمام راستوں کو کاٹ دیا گیا ہے ہم داعش پر فتح کا عنقریب اعلان کریں گے۔