مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ترکی سے جنگی کشتیاں خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ترکی سے 2 ارب ڈالر مالیت کی 4 جنگی کشتیاں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے سعودی عرب نے منسوخ کریدا ہے۔ حریت کے نامہ نگار کے مطابق یہ خبر ترکی کی دفاعی صنعت کے لئے بری خبر ہے کیونکہ ترکی کا اقتصاد اور معیشت برآمدات سے وابستہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2017 - 01:03
سعودی عرب نے ترکی سے جنگی کشتیاں خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔