اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں کہا کہ ایران آذربائیجان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ اس گفتگو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے صدر حسن روحانی کو ایران کا دوبار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان  اور ایران کے باہمی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوششیں مزید تیز کرنی چاہیں ، اس نے کہا کہ گذشتہ 4 سال کا دور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے استثنائی دور رہا ہے۔