مہر خبررساں ایجنسی نے رائرٹز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین ہفتوں میں تیسرا کامیاب میزائل تجربہ کیاہے جس پرجنوبی کوریا اور جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریانے تین ہفتوں میں تین میزائل تجربے کر لیے ، کامیاب میزائل تجربے پر جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ سکڈ میزائل سمندر میں گرنے سے پہلے 450 کلومیٹر دور تک گیا جبکہ جاپان کا کہنا ہے کہ میزائل ان کے اکنامک زون میں گرا ہے۔
جاپانی وزیراعظم ابی شینزو نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس مختلف رینج کے 1ہزار میزائل ہیں جو مستقبل میں امریکہ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 29 مئی 2017 - 12:24
شمالی کوریا نے امریکہ کی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین ہفتوں میں تیسرا کامیاب میزائل تجربہ کیاہے جس پرجنوبی کوریا اور جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے۔