مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،جس کا جلد حل نکال لیں گے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر شرائط قبول نہیں۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے انکار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جو بھی حل نکالا جائے گا اس میں کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا خیال رکھا جائے گا ۔
ہندوستانی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرکے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 مئی 2017 - 00:43
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،جس کا جلد حل نکال لیں گے۔