مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حوزہ علمیہ نجف اشرف نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں بحرینی شیعوں کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور آل خلیفہ اور آل سعود نے اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ ادھر بحرین کی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ باقر درویش نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے حملے کے بعد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ اس نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا رابطہ منطقع کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2017 - 00:49
عراق میں حوزہ علمیہ نجف اشرف نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں بحرینی شیعوں کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔