پاکستان اور افغانستان کی سرحد وہابی دہشت گردوں کے مرکز پر امریکی ڈرؤن حملہ میں طالبان کمانڈر عبد اللہ کشمیری ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر وہابی دہشت گردوں کے مرکز پر امریکی ڈرؤن حملہ میں طالبان کمانڈر عبد اللہ کشمیری ساتھی  سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ میں امریکی ڈرون نے وہابی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا حملے میں دو میزائیل داغے گئے جس میں اہم طالبان کمانڈر عبد اللہ کشمیری ساتھی سمیت ہلاک ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ دن کے وقت کیا گیا وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی نے ڈرون حملے اور دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔