مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹوکانفرنس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ دوسری جگہوں پر امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو چھوڑ کر باقی جگہوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواحتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے اطلاعات کے مطاقب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ جب برسلز پہنچے تو ان کی آمد کے خلاف ہزاروں افراد نے چارکلومیٹرتک مارچ کیا۔
مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکن ، طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں ، میکسیکو کی سرحد پردیوار اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب واحد ملک ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔ اس سے قبل فلسطین اور اسرائیل میں بھی ٹرمپ کی آمد پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے لیکن سعودی عرب میں اس کے خلاف کوئی مظآہرہ نہیں ہوا۔ سعودی عرب واحد ملک ہے جو ٹرمپ نسل پرستانہ اور معاندانہ پالیسیوں کی دامے ، درہمے اور سخنے بھر پور حمایت کررہا ہے۔ مسلمان سعودی عرب کے مکر وفریب سے آگاہ ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2017 - 11:48
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹوکانفرنس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے ہیں سعودی عرب کے علاوہ دوسری جگہوں پر امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔