مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گرد عطاء اللہ ولد محمد سلطان اورتاج محمد ولد الف خان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے، عطاء اللہ اور تاج محمد نے میجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2017 - 18:40
پاکستان میں فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔