مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر خارجہ اور صدر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی عربی اسلامی کانفرنس کے اعلامیہ کو مردود قراردیکر اسے مسترد کردیا ہے اس اعلامیہ میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قراردیا گیا تھا۔ لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں بتایا گيا تھا کہ کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوگا اور جب ہم وطن واپسی کے لئے جہاز میں بیٹھے تو سعودی عرب نے کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور سعودی عرب کی کسی سازش کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔ ادھر لبنان کے صدر میشل عون نے بھی سعودی عرب کے اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ۔ لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان کے وزير خارجہ کا مؤقف سوفیصد درست ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2017 - 08:32
لبنان کے وزیر خارجہ اور صدر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی عربی اسلامی کانفرنس کے اعلامیہ کو مردود قراردیکر اسے مسترد کردیا ہے اس اعلامیہ میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قراردیا گیا تھا۔