بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے الدراز علاقہ میں پرامن مظاہرین پر مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 5 بحرینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مراۃ البحرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے الدراز علاقہ میں پرامن مظاہرین پر مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 5 بحرینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں  الدراز علاقہ میں سکیورٹی فورسز کے وحشیانہ حملے میں 5 بحرینیوں کے شہید ہونے کی تائید کردی ہے ۔ الدراز میں بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ واقع ہے جس پر کل بحرینی حکومت نے وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کیا اور بحرینی عوام نے اپنے محبوب قائد کا بھر پور دفاع کیا اس سے قبل بحرینی وزارت داخلہ نے 286 افراد کو گرفتار کرنے کی خبر دی تھی۔  بحرینی حکومت کے ظالمانہ حملے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بحرینی عوام نے اس دور کے یزیدیوں کے ہر ظلم کا مقابلہ کرنے کا عزم کرلیا ہے