مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان ستان کےصوبے زابل میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی گورنر کے مطابق طالبان نے شاہ جوئے ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ افغان حکام کے مطابق حملہ کرنے والے طالبان دہشت گرد ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔
طالبان کے حملے میں 25 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2017 - 20:02
افغان ستان کےصوبے زابل میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔