پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے موضوع پر سعودی عرب کے اتحادی مسلم ممالک کو لیکچر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے موضوع پر سعودی عرب کے اتحادی مسلم ممالک کو لیکچر دیں گے۔ نواز شریف بھی عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کےلیے ریاض پہنچ گئے ہیں اس کانفرنس میں امریکی صدر اسلام کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ سمیت کئی اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کو درس دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا اکثر اپنی تقریروں میں امریکی اسلام اور حقیقی اسلام کی بات کرتے تھے جسے اس وقت سمجھنا دشوار تھا لیکن آج ان کی امریکی اسلام کے بارے میں باتیں درست ثابت ہوگئی ہیں سعودی اسلام در حقیقت امریکی ، ابوسفیانی ، معاویائی اور یزیدی اسلام کا مظہر ہے۔