سعودی عرب نےہندوستان کو دہشت گردی کے مختلف معاملات میں مطلوب معروف وہابی رہنما ذاکر نائیک کو شہریت دے دی ہےسعودی عرب نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ وہابی دہشت گردی کی کھلی حمایت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ مانیٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نےہندوستان کو  دہشت گردی کے مختلف معاملات میں مطلوب معروف وہابی رہنما  ذاکر نائیک کو شہریت دے دی ہے۔مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 51سالہ وہابی رہنما ذاکر نائیک کو سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی خصوصی مداخلت پر شہریت دی گئی ہے۔
شہریت دینے کا مقصد انہیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے کیوں کہ بھارت میں ان پر نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فانڈیشن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ وہابی دہشت گردی کی کھلی حمایت کا ثبوت پیش کیا ہے۔