مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں نے صدر حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر بننے پر مبارکبادپش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس، چین کویت، آذربائیجان، لبنان شام ، عمان، پاکستان۔ قطر، ترکی، برطانیہ، ہندوستان ،افغانستان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں نے ایران کے صدر حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں باہمی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے ایران کو خطے کا ایک اہم اور ذمہ دار ملک قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےموجودہ صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی 57 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایران کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2017 - 19:19
روس، چین کویت، آذربائیجان، لبنان شام ، عمان، پاکستان۔ قطر، ترکی، برطانیہ، ہندوستان ،افغانستان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں نے ایران کے صدر حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔