پاکستان کے شہر کراچی میں منوڑا جزیرے کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4 افراد کو بچالیا۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔