مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخاب کےلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی امبی قطاریں موجود ہونے کی وجہ سے الیکش کمیشن نے مقررہ وقت میں رات 12 بجے تک توسیع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کا عمل آج صبح 8 بجے سے شروع ہوا اور شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہا ، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے تیسری بار مزید دوگھنٹوں کی توسیع کردی ہے اب پولنگ کا عمل رات12 بجے تک جاری رہےگا۔ایران کی 8 کروڑ سے زیادہ آبادی میں ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 56 لاکھ کے قریب ہے۔ پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور توقع ہے کہ 24 گھنٹے میں ایران کے آئندہ صدر کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ پولنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ۔ موجودہ صدر حسن روحانی اور ان کے مضبوط حریف سید ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت اور کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ایرانی عوام نے صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک مرتبہ پھر انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو مایوس کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2017 - 18:31
اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخاب کےلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی امبی قطاریں موجود ہونے کی وجہ سے الیکش کمیشن نے مقررہ وقت میں رات 12 بجے تک توسیع کردی ہے ۔