شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے وسطی صوبے حماہ میں عقارب الصافیہ گاؤں پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 52 افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے وسطی صوبے حماہ  میں عقارب الصافیہ گاؤں پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 52 افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے حماہ کے دو دیہاتوں پر حملہ کرکے 52 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد ان کے سر کاٹ دیئے ۔ شامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 15 سال تک بتائی جاتی ہیں۔خونخوار وہابی دہشت گردوں نے دیہاتوں کے بہت سے افراد کو قتل کردیا ہے، داعش کے اس وحشیانہ حملے کے بعد روس اور شام کے جنگی طیاروں نے حماہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔