اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ کی ایران کے خلاف تازہ پابندیوں کے ردعمل میں امریکہ کے 9 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ کی ایران کے خلاف تازہ پابندیوں کے ردعمل میں امریکہ کے 9 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے عہد پر عمل کرنے کے بجائے ایران کے خلاف مزید پابنیداں عائد کی ہیں جن کے جواب میں ایران نے بھی امریکہ کے 9 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے میزائل سسٹم کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر اپنے دفاعی امور پر سمجھوتہ نہیں کرےگا اور دفاعی ترقی و پیشرفت ایران کا قانونی اور مسلّم حق ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ  اور اس کے حامی ممالک علاقائی سطح پر سنگین اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور دہشت گردوں کی آشکارا حمایت میںم صروف ہیں۔