افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پرداعش کے حملے میں 2پولیس افسروں اور ٹی وی کے 4ملازمین سمیت 10افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پرداعش کے حملے میں 2پولیس افسروں اور ٹی وی کے 4ملازمین سمیت 10افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق افغانسنا ن کےمشرقی صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں وہابی داعش دہشتگردوں نے سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن ’’آر ٹی اے‘‘پر حملہ کردیا، دھماکہ کرنے کے بعد حملہ آوراندر گھس گئے اور فائرنگ کردی ۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹی وی اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبیولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2خودکش حملہ آوروں سمیت4 دہشت گرد ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ جوابی کاروائی میں 4حملہ آوروں کو ماردیا گیا۔سرکاری ٹی وی کی عمارت کے قریب گورنر کمپائونڈ اور ایک پولیس اسٹیشن بھی واقع ہے ۔ ادھر حملے کی ذمہ داری خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔