چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے ہندوستان کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ژنگ نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے ہندوستان کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا  کہ ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام علاقائی امن و خوشحالی کا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ، اس نے کہا کہ ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبہ میں ہندوستان کے لئے دروزے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔