مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو کا حملہ کرکے اسرائیلی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے اردنی حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو کا حملہ کرکے اسرائیلی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے اردنی حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 57سالہ اردنی فدائی محمد عبدالله الساجی نے ہفتے کی دوپہر کو مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔اس دوران اسرائیلی پولیس کے دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔