مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور افغان سکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں حقانی نیٹ ورک کے 3 دہشت گرد کمانڈروں، طالبا ن کے فرضی گورنر اور القاعدہ کے دہشت گردوں سمیت 87 دہشت گرد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 11کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں 2نامعلوم مسلح افراد نے ضلعی چیف پراسیکوٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ کابل میں ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں 3 عام شہری ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے فرضی ضلعی گورنرسمیت 87 دہشت گرد ہلاک اور 27 زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 11 کو گرفتار کرلیا گیا۔
آپریشن کے دوران مارے جانے والے طالبان رہنماؤں کی شناخت استاد تورجان اور قاری فدی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں دیگر دہشت گردوں سمیت مارے گئے ۔ اس کے علاوہ صوبہ قندھار کے ضلع شورباک میں القاعدہ نیٹ ورک کے 2 ارکان مارے گئے۔
وزارت دفاع کے مطابق دیگر شدت پسند صوبہ ننگرہار ،کپیسا،پکتیا،غزنی ، لوگر ، ارزگان، غور، بدخیس، فریاب، بغلان، سرائے پل،سمنگان اور بدخشان میں آپریشنز کے دوران مارے گئے جبکہ صوبہ پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 3 کمانڈر مارے گئے ۔
اجراء کی تاریخ: 14 مئی 2017 - 00:22
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور افغان سکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں حقانی نیٹ ورک کے 3 دہشت گرد کمانڈروں، طالبا ن کے فرضی گورنر اور القاعدہ کے دہشت گردوں سمیت 87 دہشت گرد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 11کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔