پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقہ گنت پیشکان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان  کے ضلع گوادر کے علاقہ گنت پیشکان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں وہابی دہشت گردوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو جاں بحق اور دو کو زخمی کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔