اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرحدی علاقوں سے ایران میں دہشتگردانہ حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی ذمہ داری کوبخوبی پورا کرے گی۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سے سرحدی علاقوں سے ایران میں دہشتگردحملے کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ پا کستانی حکومت اپنی ذمہ داری کوبخوبی پورا کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنے سرحدی علاقوں کو ایرانی کی سرزمین کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دے بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی عمل میں لائے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں برادر اور دوست ممالک ہیں لہذا برادری اور دوستی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو اریران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کرے گاجبکہ پاکستان اور ایران مشترکہ سرحدوں پر حالا ت و واقعات کے بارے میں بھی ایک دوسرے کو باخبر رکھنے کیلئےعملی اقدامات اٹھائیں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہم اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔