اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پودستاں نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ورنہ یہ کام ایران کو کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پودستاں نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ورنہ یہ کام ایران کو کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ میرجاوہ سرحد پر دہشت گردانہ حملہ غافلگیرانہ اور بزدلانہ حملہ تھا کیونکہ ایرانی سرحدی محافظ ، پاکستانی سرحدی محافظوں کی طرف سےمطمئن تھے۔ انھوں نے کہا کہ میر جاوہ حملہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ناکامی اور کمزوری کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کوئي کارروائی نہ کی تو پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ایران کا مسلّم حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ، دہشت گردوں کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔