اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے اس سے قبل افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر ی سے بھی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔