اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی ، افغان صدر اشرف غنی ، افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ اور بعض دیگر افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔