پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے دونوں جانب فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں 11 پاکستانی اور متعدد افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔جب کہ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی  سرحد کے دونوں جانب فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں 11 پاکستانی اور متعدد افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔جب کہ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے فورسز مورچہ بند ہیں۔ جب کہ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 11 عام پاکستانی شہری ہلاک جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ  دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے بھی ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اورفائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تاہم دونوں اطراف  تاحال کشیدگی برقرار ہے اور سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے. کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے تازہ دم دستے بھی باب دوستی پر پہنچ چکے ہیں ۔