سعودی عرب اور امریکہ سے وابستہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیرتسلط عراقی شہر موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے عراقی فوج نے نیا محاذ کھول دیا ہےجس میں فوج کی مختلف یونٹس حصہ لے رہی ہیں عراقی فوج نے مسجدالنوری تک پیشقدی کی ہے مسجد النوری سے داعش نے خلافت کا اعلان کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ سے وابستہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیرتسلط عراقی شہر موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے عراقی فوج نے نیا محاذ کھول دیا ہےجس میں فوج کی مختلف یونٹس حصہ لے رہی ہیں عراقی فوج نے مسجدالنوری تک پیشقدی کی ہے مسجد النوری سے داعش نے خلافت کا اعلان کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جغرافیائی اعتبار سے عراق کے انتہائی اہم شہر موصل میں 2014 سے داعش کا قبضہ ہے جسے چھڑانے کے لئے عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے موصل کے وسیع علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے ۔ اب عراقی فوج نے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لئے نیا محاذ کھول دیا جس میں عراقی فوج کی نویں آرمرڈ ڈویژن اور ریپڈ ریسپونس یونٹ حصہ لے رہی ہیں۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موصل کے شمال مغربی حصے کو گھیرے میں لیتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں جب کہ مشترکہ آپریشن کمانڈر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ موصل میں لڑائی کے پہلے گھنٹے کے دوران داعش کو پسپائی کا سامنا ہے جب کہ موصل کے جنوبی کنارے پر عراقی فیڈرل پولیس نے النوری مسجد تک قبضہ چھڑالیا، النوری وہی مسجد ہے جہاں 2014 میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے خلافت کا اعلان کیا تھا۔