مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان معطل ہونے والے سازشی مذاکرات کو دوبارہ بحال کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے صدور نے فلسطین اور اسرائیل کے تنازع سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معطل سازشی مذاکرات کو دوبارہ بحال کرائیں گے جب کہ محمود عباس فلسطین کے واحد نمائندہ سربراہ ہیں جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اور خطے میں امن ، استحکام، خوشحالی اور سلامتی کے لئے انتہائی اہم امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔دونوں صدور کی جانب سے امن معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی معاہدہ چاہتے ہیں جب کہ فلسطین و اسرائیل سے متعلق ہمیشہ سنا تھا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی معاہدہ طے پانا انتہائی مشکل عمل ہوتا ہے تاہم ہم اس خیال کو غلط کر کے دکھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین پرچوٹ پہنچانے کے لئے دہشت گرد گروپ تشکیل دیئے جنھوں نے ان اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کردیا جو مسئلہ فلسطین کے حامی اور اسرائیل کے خلاف تھے۔
اجراء کی تاریخ: 4 مئی 2017 - 10:58
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان معطل ہونے والے سازشی مذاکرات کو دوبارہ بحال کرانے کا وعدہ کیا ہے۔