اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ناپختہ اور نادان اوزیر دفاع اور ولیعہد کے ایران کے خلاف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے عالم اسلام کا اتحاد بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ناپختہ اور نادان وزیر دفاع اور ولیعہد کے ایران کے خلاف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے عالم اسلام کا اتحاد بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم حساس علاقہ میں واقع ہیں اورہمیں اس علاقہ میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کے پیچھے غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے لہذا خطے کے ممالک کو ملکر موجودہ چیلنجوں کام قابلہ کرنا چاہیے ۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ خطے میں جاری دہشت گردی ایک اہم چيلنج ہے جبکہ دہشت گردوں کو بھی غیر علاقائی طاقتوں کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے شہزادے امریکی زبان بول رہے ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہماری نظر میں کوئی وقعت نہیں ہمارے لئے عالم اسلام کا باہمی اتحاد بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس اتحاد کے قیام کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔