مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور امریکی ڈیمو کریٹو پارٹی کی سربراہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ میں نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے 30لاکھ ووٹ زیادہ لئے، روسی صدرپوتین نے مجھے نقصان پہنچانے کیلئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی اور مجھے نقصان پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کوخواتین کے مسائل حل کرنے چاہئیں، میرے ساتھ صدارتی انتخاب میں خاتون ہونے پرتفریقی رویہ اختیارکیاگیا، اسی وجہ سے میں صدارتی مہم سے متعلق کتاب لکھ رہی ہوں جبکہ عالمی سطح پر بھی خواتین سے تفریقی رویہ اختیار کیا جارہاہے۔ ہیلری نے دعویٰ کیا کہ روسی صدرنے مجھے نقصان پہنچانے کیلئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی اورایف بی آئی کے خط اور وکی لیکس نے ووٹرز کو ڈرایا۔صدارتی انتخاب میں ٹرمپ سے30لاکھ ووٹ زیادہ لئے لیکن چند گھنٹے میں انتخاب نتائج تبدیل ہوئے۔دوسری طرف روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ روس نے گذشتہ سال کے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تھی۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ یہ الزام محض افواہیں ہیں، جنھیں امریکہ میں سیاسی بنیادوں پر لگایا جا رہا ہے۔ ادھر روسی صدر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی ،الزام صرف سیاسی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2017 - 13:58
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور امریکی ڈیمو کریٹو پارٹی کی سربراہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ میں نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے 30لاکھ ووٹ زیادہ لئے، روسی صدرپوتین نے مجھے نقصان پہنچانے کیلئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی اور مجھے نقصان پہنچایا۔