مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور اداروں پر حملے، شہریوں کے قتل اور خطرناک جرائم میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں برکت علی، عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔ پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور چاروں دہشت گرد مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم بھی کرچکے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2017 - 10:56
پاکستان میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔