مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جوا د ظریف پاکستانی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر پاک ایران سرحد پر دہشتگردو ںکے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی میرجاوہ سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2017 - 00:40
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔