اسرائیل نواز وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان کے علاقہ پشاور کے نواح میں طالبان اور آئی ایس ائی ایس کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر مولوی داﺅد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نواز وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان کے علاقہ پشاور کے نواح میں طالبان اور آئی ایس ائی ایس کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر  مولوی داﺅد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان طالبا ن کے ذرائع کے مطابق طالبان اور داعش کے درمیان پشاور کے نواح میں لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران مولوی داﺅد مارا گیا ہے۔ اس لڑائی میں دیگر دو افراد بھی مارے گئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
رائٹرز کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داﺅد  کی جمعرات کے روز ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور داعش نے طالبان رہنماءکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔وہابی دہشت گرد تنظیموں میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے وہابی دہشت گردوں تنظیموں کو امریکی ، اسراغیلی اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔