اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کو راہزن اور ڈاکو حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے 5۔ 3 ارب ڈالر پر دن دھاڑے ڈاکہ ڈال اپنے مکروہ چہرے کو مزید نمایاں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کو راہزن اور ڈاکو حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے 5۔ 3 ارب ڈالر پر دن دھاڑے ڈاکہ ڈال اپنے مکروہ چہرے کو مزید نمایاں کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور یورپ کے چوتھے بینکی اور تجارتی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مالی بازار میں بینک ، سرمایہ اور بیمہ شامل ہیں جن کا ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے اور ایٹمی بحران کے دوران انہی چیزوں پر ظالمانہ پابندی عائد کی گئیں ۔ یہ پابندیاں ایران کو فلج کرنے کے لئے عائد کی گئيں لیکن ایران نے پابندی عائد کرنے والوں کے شوم منصوبے کو درایت اور پائداری کے ساتھ ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ارزی اور مالی ذخائر کو 35 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ اور اس کے ساتھ ہی امریکہ نے بھی رہزنی شروع کردی اور امریکہ نے ایران کے 5۔ 3 ارب ڈالر پر ڈاکہ ڈال کر اپنی رہزنی کا ثبوت فراہم کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی بد عہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر اپنا مکروہ چہرہ ظاہر کرتے ہوئے بد عہدی کی اور ایران کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور یورپ کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپ کے تعلقات کو اپلی سطح پر آنا چاہیے اور تجارتی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہیے۔