مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر ام 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی رعب کے جیزان میں الموسم علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اجتماع پر فائر کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر بعض ذرائع کے مطابق عدن میں بھی لوگوں نے سعودی عرب نواز صدر منصور ہادی کے خلاف مظاہرے شروع کردیئےہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے یمنی فورسز اور قبائل نے گذشتہ دو سال میں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب نے یمنی شہروں پر بمباری کرکے صرف نہتے اور بےگناہ شہریوں کے خلاف سنگین اور بہمانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2017 - 13:30
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر ام 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔