مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری بھول گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماڈل کورٹس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے عدلیہ پر بھروسے کو توڑنا نہیں چاہیے ،ہر وقت انصاف کی فراہمی ہماری آئینی ذمہ داری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے تاہم ریاست اپنی یہ ذمہ داری بھول گئی ہے ۔پولیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پولیس اگر شفاف تفتیش نہ کرے تو پھر کیا کیا جائے ؟۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک دوسرے پانامہ کیس میں پانچ ججوں کے بینچ میں سے دو نے اپنے اضافی نوٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قراردیا ہے جن میں جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی شامل ہیں جبکہ تین ججوں نے کیس میں مزید تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی بنانے کا کہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2017 - 13:19
پاکستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری بھول گئی ہے ۔