اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کے بار بار فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں شام کی ارضی حدود اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام پر اسرائیل کے بار بار فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں شام کی ارضی حدود اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ  شام کے خلاف اسرائیل کی فضائی جارحیت بین الاقوامی  قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے فضائی حملے شام کی قانونی حکومت کو کمزور کرنے اور دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اسرائیل کی ناکام کوشش کا حصہ ہیں۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ شام  اقوام متحدہ کا ایک مستقل رکن ملک ہے اور اس پراسرائيل کے بار بار فضائی حملوں  سےعلاقائي اورعالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ ترجمان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ شام پر اسرائیلی جارحیت کی  مذمت کرتے ہوئے اسرائيل کو شام کے خلاف جارحانہ اقدام سے باز رکھیں ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔