ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی  فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی فوجیوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔واقعہ کے بعد ہندوستانی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وادی میں کشیدگی جاری ہے۔